وزیراعلی گنڈا پور کا کتوں کو غیر انسانی طریقے سے مارنے کا نوٹس، متبادل پالیسی لانے کی ہدایت

وزیراعلی گنڈا پور کا کتوں کو غیر انسانی طریقے سے مارنے کا نوٹس، متبادل پالیسی لانے کی ہدایت

وزیراعلی کے حکم پر وزارت بلدیات اور لائیو اسٹاک کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے
وزیراعلی گنڈا پور کا کتوں کو غیر انسانی طریقے سے مارنے کا نوٹس، متبادل پالیسی لانے کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

19 Mar 2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں آورہ کتوں کو غیر انسانی طریقے سے مارے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو متبادل پالیسی لانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ نے صوبے میں آوارہ کتوں کو مارنے کی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ بلدیات اور محکمہ لائیو اسٹاک کو اس سلسلے میں متبادل پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں آوارہ کتوں کو مارنے کی رائج پالیسی غیر انسانی ہے اور یہ اب تک غیر موثر ثابت ہوئی ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ بلدیات اور لائیو اسٹاک دوسرے متعلقہ محکموں کے اشتراک سے ایک موثر متبادل پالیسی تیار کریں، نئی پالیسی آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے ٹی این وی آر (ٹریپ، نیوٹر، ویکسینیٹ اینڈ ریٹرن) کے اصولوں پر بنائی جائے اور اس پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے۔

نئی پالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو بھیجی جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!