وزیراعلی خیبر پختونخوا نے 13 رکنی کابینہ تشکیل دے دی
 
 
  ویب ڈیسک
|
31 Oct 2025
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی 13 رکنی صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے لیے سمری گورنر کو ارسال کی گئی تھی جو دستخط کے بعد منظور ہوچکی ہے۔
نئی کابینہ میں 10 وزراء، دو مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ کابینہ ارکان میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں، عاقب اللہ خان اور فیصل خان تراکئی شامل ہیں۔
اسی طرح مشیروں میں مزمل اسلم اور تاج محمد جبکہ شفیع جان کو معاون خصوصی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان آج گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے رات گئے اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد حتمی فہرست تیار کی تھی۔




 
 
 
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                     
                                    
Comments
0 comment