وزیراعظم نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کیلیے تجاویز مانگ لیں

وزیراعظم نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کیلیے تجاویز مانگ لیں

بلوچ عمائدین بتائیں ہم کیا کریں کہ مسئلہ حل ہو دو بھائیوں کا معاملہ مل بیٹھ کر حل ہوگا، جرگے سے خطاب
وزیراعظم نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کیلیے تجاویز مانگ لیں

ویب ڈیسک

|

31 May 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور تحفظات دور کرنے کیلیے عمائدین سے تجاویز مانگ لیں۔

کوئٹہ: بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے منعقدہ گرینڈ جرگے میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچ قیادت سے براہ راست مذاکرات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام شکایات کو احترام کے ساتھ سنا جائے گا۔

جرگے کا آغاز قومی ترانے سے شروع ہونے والے اس تاریخی اجتماع میں وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے کہا کہ "یہ جرگہ اتحاد اور مشترکہ حل کی علامت ہے۔ ہمیں مسلسل ایسے فورمز برقرار رکھنے چاہئیں۔"  

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "بلوچستان کے حقوق کے لیے پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ میں اپنا حصہ قربان کیا۔ اب ہم صوبے کی ترقی پر 250 ارب روپے خرچ کریں گے"۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو نوجوان راہِ راست سے بھٹک گئے ہیں، انہیں واپس لائیں۔ مگر دہشت گردوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔  

وزیراعظم نے کہا کہ "ہم بلوچستان کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے"۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!