وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری صدر، پی پی اور ن لیگ میں معاہدہ طے

وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری صدر، پی پی اور ن لیگ میں معاہدہ طے

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کیلیے معاہدہ طے پاگیا
وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری صدر، پی پی اور ن لیگ میں معاہدہ طے

ویب ڈیسک

|

20 Feb 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کیلیے معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت شہباز شریف وزیراعظم اور آصف زرداری اگلے صدر ہوں گے۔

اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے مذاکرات ہوئے، جس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاق میں حکومت سازی کیلیے ن لیگ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور دونوں جماعتوں نے شراکتی معاہدہ طے کرلیا۔

معاہدے کے تحت صدر پاکستان آصف زرداری جبکہ شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے، قومی اسمبلی کا اسپیکر ن لیگ اور چیئرمین سینیٹ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی وزارت لے گی البتہ وزارت عظمیٰ کیلیے شہباز شریف کو ووٹ دے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!