ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ائیر 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا

Webdesk

|

20 Aug 2024

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس دہندگان کیلئے 30جون 2024تک کے مالی سال کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ائیر 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

گوشوارے داخل نہ کرانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گاایف بی آر کے مطابق ڈیفالٹ کی صورت میں واجب الادا ٹیکس کے 0.1 فیصد یومیہ جرمانہ ہوگا۔

 فرد پر کم از کم جرمانہ ایک ہزار، دیگر کیٹگریز کیلئے 50 ہزار روپے ہے ، بیرون ملک سفر،بینک بیلنس، پراپرٹی، گھر یا گاڑی رکھنے والوں کو گوشوارے جمع کرانے لازم ہے۔

 تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن نہ ہونے والے تاجر و دکانداروں کیخلاف کاروائی ہوگی، غیر رجسٹرڈ دکان پہلے ڈیفالٹ پر سات دن اور پھر 20 دن کیلئے سیل کی جائے گی، دکاندار کو پہلے ڈیفالٹ پر پانچ کروڑ پھر ہر ڈیفالٹ پر 20 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!