یوم علی ؑ پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں، آئی جی سندھ
Webdesk
|
31 Mar 2024
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے احکامات جاری کیئے ہیں کہ 21رمضان المبارک حضرت علی کرم اللہ وجہ کے یوم شہادت پرسندھ بھر میں فول پروف سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کو مربوط اور موثر بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ واچ ٹاورز اور بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس سے ملنے والے تمام راستوں، انٹری پوائنٹس پر سکیورٹی کو ہر لحاظ سے غیر معمولی بنایا جائے، مختلف علاقوں سے برآمد ہونیوالے مرکزی اور چھوٹے بڑے جلوسوں کے اطراف کے علاقوں میں انٹیلی جنس کو مزید بڑھایا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہاکہ معلومات کے حصول شیئرنگ اور فالو کرنے کے عمل میں تاخیر ہرگز نہ کی جائے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ ضلع ٹو ضلع، تھانہ ٹو تھانہ روابط حکمت عملی پر دوران اسنیپ چیکنگ، پٹرولنگ اورسرچنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔
Comments
0 comment