بھارتی موبائل اور ڈیوائسز پاکستان کیلیے بڑا خطرہ

بھارتی موبائل اور ڈیوائسز پاکستان کیلیے بڑا خطرہ

مراسلہ جاری کردیا گیا ہے
بھارتی موبائل اور ڈیوائسز پاکستان کیلیے بڑا خطرہ

Webdesk

|

25 Jan 2025

پاکستان میں استعمال ہونے والے بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات و دیگر آلات پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کےلیےخطرہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کےحساس انفارمیشن انفراسٹریکچرمیں انڈین مداخلت سے مانیٹرنگ کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا۔ ذرائع کے مطابق فیک ویب سائٹس اور ایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس، ڈیوائسز پاکستان کے لیے سنگین سیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، بھارتی مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا، میلویئر وائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر کے ساتھ وائرس کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

 بھارتی مصنوعات ڈیٹاانٹرسیپش کےذریعے ٹارگٹ سائبرسرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں پورٹلزاورویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلزیامیسجزکےذریعےکی جاسکتی ہے خریداری کےوقت ڈیوائسزکی سیل چیک کرنےکی سفارش کی گئی ہے مراسلےمیں آئی فون آپریٹنگ سسٹم کےذریعےایپل ڈیوائسز اپڈیٹڈرکھنےکی سفارش،اینٹی وائرس ایپلی کیشن کااستعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!