چیٹ جی پی ٹی دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی

چیٹ جی پی ٹی دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی

چیٹ جی پی ٹی نے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
چیٹ جی پی ٹی دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی

ویب ڈیسک

|

17 Apr 2025

سان فرانسسکو: دنیا کی مقبول ترین AI چیٹ ایپ، چیٹ جی پی ٹی نے انٹرنیٹ کی دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

ایپ انٹیلیجنس فرم Appfigures کی رپورٹ کے مطابق، مارچ 2025 میں چیٹ جی پی ٹی دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی، جس نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا جائنٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

2025ء کی پہلی سہ ماہی میں چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 148 فیصد زیادہ ڈاؤن لوڈز ریکارڈ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، انسٹاگرام نے بھی مارچ میں تقریباً 4 کروڑ 60 لاکھ ڈاؤن لوڈز حاصل کیے، مگر یہ تعداد معمولی فرق سے چیٹ جی پی ٹی سے کم رہی۔
دوسری جانب، ٹک ٹاک جو فروری میں سرفہرست تھا، مارچ میں تیسرے نمبر پر چلا گیا، جس کے 4 کروڑ 50 لاکھ ڈاؤن لوڈز ہوئے۔

فیس بک اور واٹس ایپ نے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

مارچ 2025 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی 10 ایپس کے مجموعی انسٹالز 33 کروڑ 90 لاکھ رہے، جو فروری کے 29 کروڑ 90 لاکھ انسٹالز کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

ایپ فیگرز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ امکان موجود ہے کہ وہ آئندہ مہینوں میں بھی سرفہرست رہ سکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!