لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

یہ فیصلہ صوبائی حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلیے کیا ہے
لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

20 Oct 2024

پنجاب حکومت  نے لاہور میں بڑھتی فضائی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کیلیے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت محکمہ ماحولیات اور محکمہ موسمیات کی مشترکہ کوششوں سے مصنوعی بارش کا انتظار کرے گی جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ انتظامیہ نے آلودگی بڑھنے کی صورت میں  بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز دی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ لاہور میں مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے خرچہ آئے گا۔  جس کے لیے حکومت منظوری دے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!