مارک زکر برگ کی موت کا خدشہ
Webdesk
|
4 Feb 2024
میٹا نے اپنے چیف ایگزیکٹیو اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی موت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میٹا کی جانب سے جاری ہونے والی معاشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’مارک زکر برگ کی خطروں سے بھری سرگرمیاں جاری ہیں جو اُن کی موت کا سبب بن سکتی ہیں اور اس وجہ سے وہ حال ہی میں اپنی ٹانگ میں فریکچر کروا چکے ہیں‘۔
معاشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارک زکر برگ کی یہ سرگرمیاں کمپنی اور اُن کا لائف اسٹائل نہ صرف کمپنی کے لیے پریشانی کا باعث ہے بلکہ یہ ایک سنگین خطرہ بھی بن سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطرات سے کھیلنے کی وجہ سے کوئی بھی معمولی حادثہ مارک زکر برگ اور کمپنی کے دیگر اراکین کی موت کا سبب بن سکتا ہے جس کی وجہ سے ادارے کو نقصان پہنچے گا۔
میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ کو چند ماہ قبل مارشل آرٹ کی ٹریننگ کے دوران گھٹنے پر شدید چوٹیں آئیں تھیں، جس کے بعد اُن کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
اس رپورٹ میں میٹا نے یہ بھی بتایا کہ اُسے 2023 کے دوران تین گناہ زیادہ منافع حاصل ہوا ہے۔
Comments
0 comment