نادرا نے ایک ہفتے میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
Webdesk
|
28 Jan 2024
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) نے صارفین کی سہولت کیلیے واٹس ایپ پر ایک ہفتے قبل چینل بنایا۔
نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر نادرا وٹس ایپ کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
کمپنی نے صارفین کی جانب سے چینل پسند کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تعاون پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔
نادرا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’براہ مہربانی صارفین واٹس ایپ چینل کے بارے میں اپنی تجاویز سے آگاہ کریں تاکہ بہتر خدمات کے سلسلے کو جاری رکھا جاسکے‘۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہمارے چینل کا لنک براہ مہربانی شئیر کریں تاکہ وہ بھی نادرا کی سہولیات سے بر وقت آگاہ رہیں۔
ایک ہفتے کے اندر نادرا وٹس ایپ کے سبسکرائبرز کی تعدا د
— NADRA (@NadraPak) January 27, 2024
ایک لاکھ سے زیادہ
آپ کے تعاون کا شکریہ
براہ مہربانی وٹس ایپ چینل کے بارے میں اپنی تجاویز سے آگاہ کیجئے تاکہ ہم آپ کی بہتر خدمت کر سکیں
اپنے دوستوں کے ساتھ ہمارے چینل کا لنک براہ مہربانی شئیر کریں تاکہ وہ بھی نادرا کی… pic.twitter.com/X3EJHcTPk9
Comments
0 comment