انسانیت کے وجود کو سنگین خطرات، قیامت کے فرضی دن کو 1 سیکنڈ آگے بڑھا دیا گیا
ویب ڈیسک
|
29 Jan 2025
سائنسی ماہرین نے دنیا کے خاتمے کے فرضی دن کو ایک سیکنڈ کیلیے آگے بڑھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایٹمی سائنسی ماہر اور سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ کے سربراہ ڈینئل ہولٹس نے فرضی دن کی گھڑی کو ایک سیکنڈ آگے بڑھایا اور گھڑی کے وقت میں ایک سیکنڈ کا اضافہ کرکے اسے نصف شب کے قریب کردیا، اب اس گھڑی کو 89 سیکنڈز کردیا گیا ہے۔
ڈینئل ہولٹس نے بلیٹن آف دا اٹامک سائنٹسٹس میں بتایا کہ انسانیت کے وجود کو لاحق خطرات دور کرنے کے لیے کوئی معنی خیز پیشرفت نہیں کی جاسکی اس لیے گھڑی آگے بڑھائی جارہی ہے، گھڑی کی سوئی نصف شب کے قریب کیا جانا خطرات انتہائی حد تک بڑھنے کی علامت سمجھا جانا چاہیے اور اسے ایسا انتباہ سمجھا جانا چاہیے جس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
مبصرین نے اس عمل اور عوامل پر خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انسانیت کے وجود کو لاحق خطرات سنگین سے بھی بڑھ گئے ہیں، گھڑی آگے کرنے کا عمل پہلی بار انجام دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment