پاکستان میں وی پی این بھی بند ہونا شروع
وائٹ لسٹنگ کیلیے وی پی این بند کیے جارہے پیں
ویب ڈیسک
|
11 Nov 2024
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پی ٹی اے نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے ہیں اور یہ فیصلہ وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کےلیے کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے جب کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیرقانونی مواد تک رسائی بھی ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی اے نے 2010 میں وی پی این کی رجسٹریشن کا آغاز کیا اور اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی این رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں جب کہ 1422 سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی این رجسٹرڈ کراچکی ہیں۔
Comments
0 comment