پاکستان اور اسلام مخالف متعدد اکاؤنٹس بھارت سے چلنے کے شواہد سامنے آگئے

پاکستان اور اسلام مخالف متعدد اکاؤنٹس بھارت سے چلنے کے شواہد سامنے آگئے

ایکس کی جانب سے متعارف کروائے گئے فیچر کے بعد کئی اکاؤنٹس کا راز فاش ہوگیا ہے
پاکستان اور اسلام مخالف متعدد اکاؤنٹس بھارت سے چلنے کے شواہد سامنے آگئے

ویب ڈیسک

|

24 Nov 2025

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (X) کے نئے متعارف کردہ لوکیشن فیچر نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔

اس فیچر کے سامنے انے کے بعد سینکڑوں ایسے پاکستان اور اسلام مخالف اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جو مختلف ملکوں کی شناخت استعمال کرتے ہوئے پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے۔

ان میں سے کئی بھارتی اکاؤنٹس خود کو اسرائیلی شہری، بلوچ قوم پرست یا اسلام اور پاکستان کے مخالف افراد بنا کر پیش کر رہے تھے جبکہ درحقیقت ان کی سرگرمیاں بھارت سے چلائی جا رہی تھیں۔

ان جعلی پروفائلز کے لاکھوں فالوورز تھے اور یہ مستقل طور پر پاکستان مخالف بیانیہ، اسلاموفوبیا اور گمراہ کن معلومات پھیلاتے رہے۔ یہ اکاؤنٹس منظم طریقے سے پاکستان کی بدنامی، عدم استحکام اور غلط معلومات کے پھیلاؤ میں استعمال کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق سابق پاکستانی کرکٹر دانش کنیریا کا اکاؤنٹ بھی بھارت سے چل رہا ہے، جبکہ طالبان کے ترجمان عبدالقیوم بلخی کا اکاؤنٹ (@QaharBalkhi) بھی بھارت سے آپریٹ ہوتا نظر آیا۔

اسی طرح “Islamabad Post” نامی پروپیگنڈا اکاؤنٹ کا مقام افغانستان، جب کہ خاتون کارکن ماہ رنگ بلوچ کا اکاؤنٹ سنگاپور سے آپریٹ ہورہا ہے۔

متعدد pro-Israel اکاؤنٹس جیسے Vivid، Israel Army، Mariana Times، American Voice اور Russian Army کو بھی غیر متوقع مقامات سے چلایا جارہا ہے۔

 پاکستان مخالف پوسٹ کرنے والا ’’Al Faris Emirati‘‘ نامی اکاؤنٹ، جو خود کو اماراتی شہری ظاہر کرتا تھا وہ بھی بھارت سے چل رہا ہے۔

یہ اکاؤنٹس عالمی سطح پر اسلام اور پاکستان کے خلاف نفرت، جھوٹے دعوے اور جعلی ویڈیوز پھیلانے میں استعمال کیے جاتے رہے، جس سے صارفین حیران رہ گئے کہ یہ نیٹ ورک کتنے عرصے سے سرگرم تھا۔

نئے لوکیشن فیچر نے سوشل میڈیا پر آن لائن گمراہ کن مہمات کے حجم اور ان کا سراغ لگانے کی مشکل پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ادھر، کئی پاکستانی سیاسی رہنماؤں کے اکاؤنٹس کے مقامات بھی حیران کن نکلے۔

عمران خان کے اکاؤنٹ کی سرگرمی مشرقِ وسطیٰ سے دکھائی دی۔

مولانا فضل الرحمان کا اکاؤنٹ جرمنی سے چلتا نظر آیا۔

نواز شریف کے اکاؤنٹ کا مقام متحدہ عرب امارات دکھایا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے اکاؤنٹ کا مقام معلوم نہیں ہوسکا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!