پروفیشنل انداز سے شاندار ای میل لکھنے کا انتہائی آسان طریقہ سامنے آگیا

پروفیشنل انداز سے شاندار ای میل لکھنے کا انتہائی آسان طریقہ سامنے آگیا

یہ سہولت صارفین کیلیے گوگل کی جانب سے پیش کی گئی ہے
پروفیشنل انداز سے شاندار ای میل لکھنے کا انتہائی آسان طریقہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2024

ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے جی میل صارفین کیلیے شاندار سہولت متعارف کرادی۔

آپ میں سے اکثر ملازمت کرنے والے لوگوں کو دفاتر میں ای میل پر بات چیت کرنے میں یقیناً مسائل کا سامنا ہوتا ہوگا اور کئی بار تو اس وجہ سے دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑا ہوگا۔

مگر اب آپ کی یہ مشکل گوگل نے حل کردی ہے کیونکہ جی میل صارفین کیلیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز متعارف کروائے گئے ہیں جس کی مدد سے صارف باآسانی پروفیشنل انداز میں ای میل تیار کرسکتا ہے۔

اس کے لیے اُسے گوگل کے اے آئی اسسٹنٹ پروگرام جیمنائی کی مدد حاصل ہوگی۔ مذکورہ فیچر کے تحت جہاں صارف اے آئی کی مدد سے ای میل تحریر کر سکیں گے، وہیں وہ اپنی تحریر کردہ ای میل کو بہتر بھی بنا سکیں گے۔ علاوہ ازیں فیچر کے تحت کسی بھی ای میل کا ریپلائی بھی اے آئی کی مدد سے لکھا جا سکے گا۔

فوری طور پر اے آئی ای میل کے فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار اس پر تمام صارفین کو رسائی دی جائے گی۔ اس وقت برازیل، برطانیہ، امریکا سمیت دیگر ممالک کے صارفین اس سہولت سے استفادہ کررہے ہیں۔

مذکورہ ممالک کے کچھ صارفین  جی میل پر جیمنائی کا آئیکون نظر آنے لگا ہے، تاہم اس باوجود وہ جب نیا ای میل تحریر کرتے ہیں تو ان کے پاس اے آئی مدد کے ٹولز ظاہر نہیں ہوتے لیکن ترتیب وار صارفین کو تمام ٹولز تک رسائی دی جائے گی۔

اے آئی جیمنائی ٹولز صارفین کو ہر نئی اے میل تحریر کرتے وقت بھی نظر آئیں گے اور صارفین اپنے ای میل پیج پر چند الفاظ تحریر کرنے کے بعد جیمنائی کی مدد سے پورا ای میل لکھ سکیں گے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!