سعودی طلباء کا کارنامہ، کھجور اور چاول کے فضلے سے بائیو فیول تیار کرلیا

سعودی طلباء کا کارنامہ، کھجور اور چاول کے فضلے سے بائیو فیول تیار کرلیا

مملکت میں سالانہ 40 لاکھ ٹن خوراک ضائع ہو جاتی ہے جو اس منصوبے میں استعمال کیا جاسکے گا
سعودی طلباء کا کارنامہ، کھجور اور چاول کے فضلے سے بائیو فیول تیار کرلیا

Webdesk

|

17 Dec 2024

سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی کے طلبا نے کھجور اور چاول کے فضلے سے بائیو فیول بنا کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالب علم مروان الغامدی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں مختلف پروجیکٹس اسائن کیے گئے جو گروپ کو بنانے تھے، باہمی مشورہ کرکے بائیو فیول پر کام شروع کیا۔

مروان الغامدی کا کہنا تھا پروجیکٹ کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعے بچا ہوا کھانا استعمال کیا جاسکے گا جبکہ کھجور کی جھاڑ کو بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

ایک اندازے کے مطابق مملکت میں سالانہ 40 لاکھ ٹن خوراک ضائع ہو جاتی ہے جو ہمارے اس منصوبے میں استعمال کیا جاسکے گا۔ اس سے تجارتی پیمانے پر بائیو فیول کی تیاری ممکن ہوسکے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!