سوشل میڈیا کی بندش سے مارک زکربرگ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان

سوشل میڈیا کی بندش سے مارک زکربرگ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان

بندش کے باعث فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کے اکاؤنٹس خود ہی سائن آؤٹ ہوگئے تھے
سوشل میڈیا کی بندش سے مارک زکربرگ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان

Webdesk

|

6 Mar 2024

دنیا بھر گزشتہ روز ہونے والی ایک گھنٹے کی سوشل میڈیا کی بندش کے باعث سوشل میڈی صارفین شدید مشکلات کا شکار ہوئے، یہی نہیں اس ایک گھنٹے کی بندش سے مارک زکربرگ کو اربوں ڈالر کے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ 

سوشل میڈیا کی بندش کے باعث فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کے اکاؤنٹس خود ہی سائن آؤٹ ہوگئے تھے۔ تاہم کچھ دیر بعد یہ اکاؤنٹس خود ہی لاگ ان ہوگئے تھے۔ 

دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد مارک زکربرگ کو منگل کو ہونے والی ایک گھنٹے کی سوشل میڈیا بندش سے 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،ہائی ٹیک فرم میٹا کے فلیگ شپ پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے شیئرز میں 1.6 فیصد کی کمی دیکھنے کو ملی۔ 

گراوٹ کے باعث وال اسٹریٹ مارکیٹ میں میٹا کا ایک شیئر 490.22 ڈالر کا ہوگیا مارک زکر برگ 179 ارب کے اثاثوں کے ساتھ اب بھی دنیا کی چوتھی امیر ترین شخصیت ہیں۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!