سائنسدانوں نے عجیب و غریب سولر پینل تیار کرلیا

سائنسدانوں نے عجیب و غریب سولر پینل تیار کرلیا

سائنسدانوں کی بین الاقوامی ٹیم نے یہ کامیابی سولر سیلز کو بینڈی رولز پر ایک نئی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کی۔
سائنسدانوں نے عجیب و غریب سولر پینل تیار کرلیا

Webdesk

|

15 Apr 2024

سائنسدانوں نے انوکھا سولر پینل تیار کرکے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، نیا تیار کیا جانے والا سولر پینل لچکدار میٹریل سے بنادیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کی بین الاقوامی ٹیم نے یہ کامیابی سولر سیلز کو بینڈی رولز پر ایک نئی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کی۔

اس کا نام ”پیرووسکائٹ“ یورال پہاڑوں میں پائے جانے والے اس کے اصل ساختی مادے کیلشیم ٹائٹینیم آکسائیڈ سے سے نکلا ہے اور روسی ماہر معدنیات لیو پیرووسکی کی یاد میں رکھا گیا ہے۔

پیرووسکائٹ سولر سیلز دراصل ایک شفاف پلاسٹک کی پرت کی طرح ہیں اور اپنی لچکدار خاصیت کے باعث اس کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جاسکتا ہے۔

پیرووسکائٹ سولر سیلز کا فائدہ یہ بھی ہے کہ انہیں سلیکون سیلز کے ساتھ جوڑا جاسکتا ہے، جس سے بجلی کی پیداوار مزید تیز ہوجاتی ہے۔سب سے عام پیرووسکائٹ سولر سیل فی الحال لیڈ پر مشتمل پیرووسکائٹ مواد استعمال کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ شفاف ہونے کے باعث اسے مختلف سطحوں خصوصاً گاڑیوں پر بھی ایک فلم کی طرح لگایا جاسکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!