ٹک ٹاک صارفین کی صحت کیلیے بھی فکر مند، فیچر متعارف کرادیا

ٹک ٹاک صارفین کی صحت کیلیے بھی فکر مند، فیچر متعارف کرادیا

نئے فیچر میں افرمیشن جرنل بھی شامل ہے، جس میں تقریباً 120 ڈیجیٹل کارڈز موجود ہیں
ٹک ٹاک صارفین کی صحت کیلیے بھی فکر مند، فیچر متعارف کرادیا

ویب ڈیسک

|

21 Nov 2025

لاہور: ٹک ٹاک نے صارفین کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ویلفیئر کے پیشِ نظر نیا فیچر "ٹائم اینڈ ویل بیئنگ" متعارف کرا دیا، جس کا مقصد مسلسل اسکرولنگ میں کمی، بہتر نیند کی عادت اور روزمرہ زندگی میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے۔

کمپنی کے مطابق نیا فیچر انٹرایکٹو ٹولز اور مختلف مشنز کے ذریعے صارفین کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دے گا، جبکہ پلیٹ فارم کے استعمال کو ذہنی سکون اور پروڈکٹیویٹی کے مطابق ڈھالنے میں مدد فراہم کرے گا۔

نئے فیچر میں افرمیشن جرنل بھی شامل ہے، جس میں تقریباً 120 ڈیجیٹل کارڈز موجود ہیں۔ ان کارڈز کے ذریعے صارفین اپنے روزمرہ کے اہداف اور ارادے مرتب کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ بارش، لہروں اور وائٹ نُوائز جیسے سُدھاؤ بخش ساؤنڈز بھی فراہم کیے گئے ہیں جو ذہنی سکون اور بہتر نیند میں معاون ثابت ہوں گے، جبکہ گائیڈڈ بریتھنگ ایکسرسائزز تناؤ کم کرنے اور توجہ بڑھانے کے لیے شامل کی گئی ہیں۔

ٹک ٹاک نے Well-Being Missions بھی متعارف کرائے ہیں جن میں صحت مند ڈیجیٹل استعمال پر صارفین کو ریوارڈز دیے جائیں گے۔ ان میں ڈوم اسکرولنگ مشن نمایاں ہے، جو ضرورت سے زیادہ اسکرولنگ سے بچنے اور مقررہ اسکرین ٹائم اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

اسی طرح سلیپ آورز مشن بہتر نیند کے اوقات اپنانے اور رات گئے تک اسکرولنگ سے گریز کرنے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

ٹک ٹاک کے مطابق یہ تمام مشنز اور فیچرز موجودہ اسکرین ٹائم سیٹنگز کا حصہ ہیں، جنہیں اب تمام عمر کے صارفین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ صارفین میں صحت مند ڈیجیٹل رویوں اور ذہنی توازن کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!