واٹس ایپ صارفین نے چیٹ آسان بنانے کیلیے نیا فیچر پیش کردیا
ویب ڈیسک
|
12 Nov 2024
میٹا کی ملکیت واٹس ایپ اپنے صارفین کیلیے مرضی کی چیٹ لسٹ بنانے کی سہولت فراہم کردی ہے۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق نیا فیچر صارفین کو اپنی چیٹس کو آسانی سے منظم کرنے کے قابل بنائے گا، جس سے آئندہ اپ ڈیٹ میں انتظامی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
صارفین چیٹ فلٹرز تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں گے اور اپنی مرضی کے مطابق فہرستوں کے استعمال کے ذریعے دوستوں، خاندان یا دیگر ذاتی رابطوں کے ساتھ آسانی سے میسجنگ کرسکیں گے۔
موبائل ایپ پر بنائی گئی فہرستیں بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ ویب کے ساتھ ہم آہنگ ہوں گی، اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ صارفین اپنی چیٹس چیک کرتے وقت کسی بھی ڈیوائس سے اپنی فلٹر شدہ فہرستوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی صارف فون پر فیملی یا پروجیکٹ ٹیم جیسی فہرست تیار کرسکے گا اور پھر بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ ویب پر یہ ظاہر ہوں گی۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کو آزمائش کیلیے پیش کردیا گیا ہے جس کی کامیابی کے بعد تمام صارفین کو یہ سہولت دستیاب ہوگی۔
Comments
0 comment