15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم اسکا بہنوئی نکلا، ملزم گرفتار

15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم اسکا بہنوئی نکلا، ملزم گرفتار

واقعے کا مقدمہ متاثر لڑکی کی پھپھی کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم اسکا بہنوئی نکلا، ملزم گرفتار

Webdesk

|

28 Jul 2026

کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں کم عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم یعقوب 15 سال کی متاثرہ لڑکی کا بہنوئی ہے، 24 جولائی کو ملزم نے لڑکی کو اکیلے گھر پر پاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ملزم کو گرفتار کیا گیا، پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکی کا بہنوئی ہے تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، متاثرہ لڑکی اور ملزم کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔

واقعے کا مقدمہ متاثر لڑکی کی پھپھی کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!