22 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان
محکمہ تعلیم نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
17 Dec 2024
خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری و نجی اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 22 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
سمر زون والے تمام نجی و سرکاری اسکولز 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک سردیوں کی تعطیلات کے طور پر بند رہیں گے جبکہ شدید سرد علاقوں کے اسکولز 22 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ شدید سرد علاقوں میں پہاڑی اور دور افتادہ علاقے شامل ہیں جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آجاتا ہے۔
Comments
0 comment