3 جعلی پولیس اہلکار لوگوں سے لوٹ مار کرنے کے جرم میں گرفتار

3 جعلی پولیس اہلکار لوگوں سے لوٹ مار کرنے کے جرم میں گرفتار

ملزمان پولیس کی وردی پہن کر عام شہریوں کو ہراساں کرکے انہیں لوٹ لیتے تھے۔
3 جعلی پولیس اہلکار لوگوں سے لوٹ مار کرنے کے جرم میں گرفتار

Webdesk

|

19 Mar 2024

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر11سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 3جعلی پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے یونیفارم، پولیس کارڈز اور دیگر اشیاء برآمد کرلی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان پولیس کی وردی پہن کر عام شہریوں کو ہراساں کرکے انہیں لوٹ لیتے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، جعلی پولیس کارڈز، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

اورنگی ٹاؤن پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے مذکورہ ملزمان کامل، شیراز اور راؤ عرفان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!