عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا

ویب ڈیسک
|
8 Mar 2025
کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کے نکاح کو درست قرار دیتے ہوئے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی۔
دعا زہرا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں نکاح نامہ کو غلط قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی، جسے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مسترد کرتے ہوئے نکاح کو قانونی طور پر درست تسلیم کیا۔
عدالت نے واضح کیا کہ اگر دعا زہرا نکاح کو منسوخ کرنا چاہتی ہیں تو انہیں اس کے لیے متعلقہ قانونی فورم کا استعمال کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ دعا زہرا اور ظہیر آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے ایک دوسرے سے ملے تھے اور انہوں نے اپنی پسند سے شادی کی تھی۔ تاہم، دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے بعد میں وہ اپنے گھر واپس آ گئیں۔
دعا زہرا نے اپنے والد کے ذریعے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی، لیکن عدالت نے نکاح نامے کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی۔
Comments
0 comment