عید کی خریداری کیلئے جانے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی حادثے میں جاں بحق

عید کی خریداری کیلئے جانے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی حادثے میں جاں بحق

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ عبدالستار اور 50 سالہ آمنہ کے ناموں سے ہوئی۔
عید کی خریداری کیلئے جانے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی حادثے میں جاں بحق

Webdesk

|

30 Mar 2025

 کراچی : شہر قائد میں مائی کلاچی روڈ پر رات گئے تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے کے نتیجے میں میں عید کی خریداری کیلئے جانے والے میاں اور بیوی جاں بحق اور بچی شدید زخمی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کار کے ڈرائیور حسام کو ہسپتال سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ عبدالستار اور 50 سالہ آمنہ کے ناموں سے ہوئی۔

متوفین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی بچی کی حالت تشویشناک ہے ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی تھے اور عید کی خریداری کے لیے جارہے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!