15 hours ago
آن لائن کام کرنے والے کراچی کے 3 نوجوان کچے میں اغوا، 20 لاکھ تاوان طلب
ویب ڈیسک
|
14 Jan 2025
کراچی: سندھ کے کچے میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین واقعے میں کراچی کے تین نوجوان کچے ڈاکوؤں کے جھانسے میں آکر اغوا ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اغواء ہونے والے نوجوان گلبہار کے رہائشی ہیں اور آن لائن صوفہ کارپٹ کلیننگ کا کام کرتے ہیں۔ انہیں 2 جنوری کو کام کے جھانسے میں گھوٹکی جانے کے لیے کہا گیا تھا، جہاں انہیں ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا۔
مغوی نوجوانوں کے چچا نے تھانہ رضویہ سوسائٹی میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکو ہر نوجوان کی رہائی کے عوض 20 لاکھ روپے کا تاوان مانگ رہے ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ان اغوا ہونے والوں میں سے 2 رشتے دار اور ایک پڑوسی ہے۔
Comments
0 comment