بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14 سال قید

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14 سال قید

عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا
بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14 سال قید

ویب ڈیسک

|

4 Apr 2024

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے کیس کا تین سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 14 سال قید  اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج الیاس میمن نے ملزم کوثر عباس کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کاٹنی ہوگی۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ   آج 3 سال بعد عدالت سے انصاف ملا ہے، شوہر نشے کے لیے پیسے مانگا کرتا تھا، پیسے نہیں دیئے تو اس نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے میرا آدھا جسم جھلس گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مارچ 2021 کو پیش آیا تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!