ڈھائی لاکھ کیلئے مردہ لڑکے کو 3 دن تک وینٹی لیٹر پر رکھے جانے کا انکشاف
Webdesk
|
18 Aug 2024
راولپنڈی : راولپنڈی میں نجی اسپتال کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر لواحقین سے آپریشن کے پیسے نکلوانے کیلئے 13 سالہ لڑکے کی لاش 3 دن تک وینٹی لیٹر پر رکھی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈھائی لاکھ روپے لینے کے بعد بتایا گیا کہ بچے کی موت ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لواحقین کا کہنا ہے کہ 13 سالہ سید ذوہیب شاہ، راولپنڈی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔
آپریشن کے فوری بعد لڑکے کا انتقال ہوگیا تھا۔اسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے لواحقین نے بتایا کہ عملے نے لاش کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا اور آپریشن کی فیس ادا نہ ہونے تک والدین کو لاعلم رکھا۔
لواحقین نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ 3 دن تک ڈاکٹرز بتاتے رہے کہ بچہ زندہ ہے، ہم سے ڈھائی لاکھ روپے فیس لی گئی، اور فیس لیتے ہی بتایا گیا کہ بچے کا انتقال ہوگیا ہے۔
Comments
0 comment