1 hour ago
ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس: سوتیلے بیٹے کو سزائے موت کا حکم
Webdesk
|
28 Jan 2026
حیدرآباد : سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں سوتیلے بیٹے شاہ لطیف کو سزائے موت کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے معروف سندھی شاعر اور دانشور ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نے کیس کا تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہ لطیف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ڈاکٹر آکاش انصاری کو ان کے سوتیلے بیٹے شاہ لطیف نے قتل کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔
عدالت میں پیش کیے گئے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کو قتل کا مجرم قرار دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کیا، عدالت نے جرم کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو سزائے موت سنائی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کا شمار سندھ کے معروف شاعروں اور دانشوروں میں ہوتا تھا، جن کے قتل کے واقعے نے صوبے بھر میں شدید تشویش اور غم و غصے کو جنم دیا تھا۔
Comments
0 comment