8 hours ago
ڈیفنس سے ایک اور کروڑ پتی ماسی گرفتار، نشہ آور چائے پلا واردات کرتی تھی

ویب ڈیسک
|
16 Jul 2025
کراچی: ڈیفنس پولیس نے ایک گھریلو ملازمہ (ماسی) کو گرفتار کر لیا ہے، جو گھروں میں کام کر کے مکینوں کو نشہ آور چائے پلا کر بے ہوش کرتی تھی اور قیمتی سامان چوری کر لیتی تھی۔
تفتیش کے دوران ملزمہ فرزانہ کوثر، جسے مہرین بھی کہا جاتا ہے، اُس نے کراچی کے ایک بنگلے سے 65 لاکھ روپے کے زیورات چوری کرنے کا اعتراف کیا۔
اس کے علاوہ، راولپنڈی میں بھی اسی طرح کے واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن کے مطابق ملزمہ گھروں میں ماسی کا کام حاصل کر کے موقع ملتے ہی نشہ آور گرین ٹی پلا کر لوگوں کو بے ہوش کر دیتی تھی اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو جاتی تھی۔ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر اسے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کلفٹن پولیس نے بھی ایک کروڑ پتی ماسی شہناز کو گرفتار کیا تھا، جو چوری کے مال سے شاہانہ زندگی گزار رہی تھی۔ اس کے پاس گاڑیاں، فلیٹس، دکانیں اور بینک اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے تھے۔
اب پولیس ملزمہ فرزانہ کی مزید وارداتوں کی چھان بین کر رہی ہے۔
Comments
0 comment