2 hours ago
دل دہلادینے والا واقعہ، تھرپارکر میں بااثر افراد نے اونٹنی کی آنکھیں نکال دیں
ویب ڈیسک
|
9 Jun 2026
سندھ کے ضلع تھرپارکر میں انتہائی دلخراش اور جھنجھوڑ دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈاہلی کے گاؤں بگھل رند میں بااثر افراد نے اونٹنی کو بہیمانہ ظلم کا نشانہ بناتے ہوئے اُس کی آنکھیں نکال دیں۔
سارنگ نامی مالک نے بااثر افراد کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ چھاچھرو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پڑوسی گاؤں کے بااثر افراد نے اس ظلم اوٹنی پر ظلم کیا۔
سارنگ نے انکشاف کیا کہ بااثر افراد نے کارروائی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بولا کہ وہ ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی کریں گے جیسے اونٹی کے ساتھ کیا ہے۔
سارنگ نے وزیراعلیٰ، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کروانے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپور خاص سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بے زبان جانوروں پر ظلم اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہے، یہ ایک غیر انسانی عمل ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Comments
0 comment