2 hours ago
فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے سے 3 نوجوان ہلاک
پولیس نے واقعے کی تصدیق کردی
Webdesk
|
4 Jun 2026
فیصل آباد میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے تین نوجوان جان کی بازی ہار گئے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شہزاد، ندیم اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 29 مئی کو نامعلوم افراد رکشے میں آئے اور انہیں شراب فراہم کی۔
رپورٹ کے مطابق شراب پینے کے کچھ ہی دیر بعد تینوں افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔ شہزاد اور ندیم 31 مئی کو دم توڑ گئے تھے اور انہیں سپردِ خاک بھی کر دیا گیا، جبکہ عثمان بدھ کے روز دورانِ علاج چل بسا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب فراہم کرنے والے افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments
0 comment