2 hours ago
گل پلازہ آتشزدگی میں 79 اموات ہوئیں، حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار
Webdesk
|
28 Jan 2026
کراچی: کمشنر کراچی نے گل پلازا کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔ رپورٹ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل کمیٹی نے تیار کی ہے۔
کمشنر کراچی گل پلازا میں لگنے والی آگ کی رپورٹ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں آگ لگنے کی وجوہات، آگ بجھانے سمیت ریسکیو سے متعلق تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔
حتمی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گل پلازا میں گراونڈ فلور پر موجود بچے کے ہاتھوں پھولوں کی دکان میں آگ لگی، آگ تیزی سے اور ایئر کنڈیشن کی ڈکٹ کی طرف سے پھیلی۔
رپورٹ کے مطابق گل پلازا میں آگ رات 10 بج کر 15 منٹ پر لگی، رات 10:26 پر فائر بریگیڈ کو آگ کی اطلاع ملی، پہلا فائر ٹینڈر 11 منٹ کے اندر 10:37 پر گل پلازا پہنچا۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی 10:30 جبکہ ریسکیو 1122 کا عملہ 10:53 پر پہنچا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے سے 79 اموات ہوئی ہیں، زیادہ تر اموات گل پلازا کے میزنائن فلور پر ہوئیں۔
Comments
0 comment