غیر ملکی خواتین سے اغوا اور زیادتی کیس، 3ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا

غیر ملکی خواتین سے اغوا اور زیادتی کیس، 3ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا

پولیس نے 8 ملزمان کے ڈی این اے سیمپل کراس میچ کیلئے فارنزک لیبارٹری بھجوائے تھے
غیر ملکی خواتین سے اغوا اور زیادتی کیس، 3ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا

Webdesk

|

6 Jul 2026

لاہور: ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ جن ملزمان کے ڈی این اے میچ ہوئے ان میں ملزم نواز کا نام سرفہرست ہے۔ فتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نواز نے سب سے پہلیغیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ملزم نواز کے اکسانے پر دیگر ملزمان نے بھی زیادتی کی ۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے 8 ملزمان کے ڈی این اے سیمپل کراس میچ کیلئے فارنزک لیبارٹری بھجوائے تھے جب کہ باقی ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز کا مزید تجزیہ کیا جارہا ہے۔اغواکاروں کی گاڑی کی ٹکر سے متاثرہ گاڑی کے مالک نے بھی مقدمہ درج کرا دیا۔

دوسری جانب لاہور میں غیرملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کے کیس میں ایک اور موڑ آ گیا ہے اور  اغواکاروں کی گاڑی کی ٹکر سے متاثرہ گاڑی کے مالک نے بھی مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

گاڑی کے ڈرائیور عثمان کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق وہ نجی سوسائٹی سیبھٹہ چوک جا رہا تھا کہ ائیرپورٹ روڈ پر ایک گاڑی نے ٹکر ماری،  ٹکرسیگاڑی کو 3 لاکھ روپیکا نقصان ہوا، گاڑی والا فرار ہوگیا۔

خیال رہے کہ عثمان کی جانب سے ون فائیو پر اطلاع کے بعد ہی پولیس موقع پرپہنچی تھی، حادثے کے بعد خواتین نے کار سے اترکرایک دکان میں پناہ لے لی تھی۔

دوغیرملکی خواتین کے ساتھ زیادتی اور اغوا کے کیس میں ایس ایچ اوڈیفنس سی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو دھمکانے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کرالی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!