غیرقانونی پٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی، اہم انکشاف سامنے آگیا
Webdesk
|
12 Sep 2024
کراچی : شاہ فیصل کالونی کراچی میں علاقے میں غیرقانونی پٹرول پمپ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد علاقے میں مزید پانچ غیرقانونی پٹرول پمپس کا انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پیٹرول یونٹ میں آگ لگنے کے واقعے میں ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کی غفلت سامنے آگئی۔
شاہ فیصل کالونی میں ایک نہیں پانچ پٹرول یونٹس کی موجودگی کاانکشاف ہوا اور مبینہ طورپر تمام پیٹرول پمپس کا ایک ہی مالک نکلا، جو واقعہ کے بعد سے فرار ہے۔
پیٹرول یونٹس پتھرروڈ،جمعہ گوٹھ،چاولہ پل اورگرین ٹان میں موجود ہے اور آگ لگنے والے پیٹرول پمپ کو16 سالہ ملازم چلاتا تھا۔
شاہ فیصل حادثے کے فوری بعدضلعی انتظامیہ نے پھرتیاں دکھائیں اور علاقے میں قائم4پٹرول یونٹس اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نے سیل کردئیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پٹرول یونٹس ریاض نامی شخص کے ملازمین چلاتے ہیں۔دوسری جانب کراچی میں غیر قانونی پیٹرول کی دکان میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ جاں بحق شہری کے بھائی سلمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ قتل،آتش گیرمادہ غیرمحفوظ رکھنا،عمارت کونقصان کی دفعات تحت درج ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں پولیس کی کوئی غفلت یا کوتاہی نہیں ، پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ دکان کو بند کرا دیا تھا ۔
Comments
0 comment