جادو ٹونے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا بل سینیٹ میں پیش

جادو ٹونے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا بل سینیٹ میں پیش

اپوزیشن کی جانب سے بل کی شدید مخالفت
جادو ٹونے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا بل سینیٹ میں پیش

ویب ڈیسک

|

10 Sep 2024

سینیٹ میں اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود جادو ٹونے کی روک تھام سے متعلق فوجداری بل میں ترمیم پیش کردی گئی۔

حکومتی رکن سینیٹر ثمینہ ممتان نے جادو ٹونے سے متعلق فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا جس میں قبیح فعل کی روک تھام کیلیے سزاؤں اور جرمانے کو بڑھادیا گیا ہے۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ جو شخص جادو ٹونہ یا اس کی تشہیر کرے اسے 6 ماہ  سے7 سال تک قید ہوگی جبکہ جرم کے ارتکاب پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا اور کوئی ضمانت بھی نہیں ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!