کچے کے ڈاکوؤں نے مریدوں کے پاس چندے کیلئے جانے والے 3 پیر اغوا کرلیے...

کچے کے ڈاکوؤں نے مریدوں کے پاس چندے کیلئے جانے والے 3 پیر اغوا کرلیے...

تینوں افراد کے اغوا کی واردات کچے کے علاقے جھلی کلواڑی میں ہوئی۔
کچے کے ڈاکوؤں نے مریدوں کے پاس چندے کیلئے جانے والے 3 پیر اغوا کرلیے...

Webdesk

|

7 Apr 2024

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کی سکھر میں موجودگی کے دوران کچے کے ڈاکوؤں نے مریدوں کے پاس جانے والے 3 پیر اغوا کرلیے۔

آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن سکھر اور لاڑکانہ کے کچے کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کل سے سکھر میں موجود ہیں۔

ان کی موجودگی کے دوران سکھر کے کچے کے علاقے سے 3 ایسے افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے جو فصل اترنے پر اپنے مریدوں کے پاس چندہ لینے کے لیے گئے ہوئے تھے۔

تینوں افراد کے اغوا کی واردات کچے کے علاقے جھلی کلواڑی میں ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق سکھر کے علاقے باگڑجی کے گاؤں حیدر شاہ کے رہائشی 3 افراد جانب شاہ، جاوید شاہ اور ظہور شاہ گندم کی فصل تیار ہونے پر مریدوں کے پاس سالانہ چندہ وصولی کے لیے گئے تھے۔

ڈاکوؤں نے تینوں افراد کو جھلی کلواڑی کے علاقے میں اغوا کرلیا اور ان کی بازیابی کے لیے مبینہ طور پر تاوان طلب کیا جا رہا ہے..

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!