کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کر دی

کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کر دی

9 مئی سے 9 جون 2025 تک کراچی میں غیر قانونی منڈیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کر دی

Webdesk

|

12 May 2025

کمشنر کراچی کی جانب سے غیر منظور شدہ مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی سے 9 جون 2025 تک کراچی میں غیر قانونی منڈیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے ایک نوٹیفکیشن میں بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کے لیے مخصوص مقامات کی منظوری دی گئی ہے جن میں تیسر ٹان، ملیر 15، بھینس کالونی، ضلع ایسٹ کے ایم سی گرانڈ، نارتھ کراچی سیکٹر 11 ڈی، سیکٹر 1-11، کورنگی نمبر پانچ اسٹار گرانڈ، بکرا پیڑی لیاری، ناظم آباد ریلوے گرانڈ اور رسول بخش گوٹھ اور کورنگی کریک اتوار بازار شامل ہیں۔

مویشی منڈیوں کے منتظمین کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پولیس کو غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ساتھ ہی، منڈیوں میں صفائی، سیکیورٹی، ویٹرنری سہولتیں اور پارکنگ کے انتظامات کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!