کراچی، 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

کراچی، 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

درندہ صفت ملزم نے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشان بنایا تھا
کراچی، 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

Webdesk

|

28 Aug 2024

کراچی: پولیس نے صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے بوری میں بند ملنے والی نوعمر لڑکی کی لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق گرفتار درندہ صفت ملزم نے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشان بنایا تھا ۔ مقتولہ کی واقعہ سے قبل ملزم کے ہمراہ فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔

 ترجمان ساوتھ پولیس کے مطابق 12 سالہ گنگا نامی لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم 25 سالہ وقار علی کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے چند روز قبل اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ گنگا کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔

 بچی سے زیادتی اور قتل کر کے اس کی لاش بوری میں پھینکنے کا مقدمہ صدر تھانے میں مقتولہ کی والدہ منگتی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔

 ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم وقار نے کمسن گنگا کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے اور لاش کو بوری میں بند کر کے صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ پولیس اس کے دیگر 2 ساتھیوں کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔

 گرفتار ملزم کینٹ اسٹیشن بس ٹرمینل کا چوکیدار ہے جبکہ واقعے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں بچی کو ملزم کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے ۔

 گرفتار ملزم کے دیگر 2 ساتھی بھی بس ٹرمینل کے چوکیدار بتائے جاتے ہیں ، پولیس نے گرفتار ملزم کا ڈی این اے سمپل حاصل کرلیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!