7 hours ago
کراچی، ڈیفنس تشدد کیس ختم کرنے کیلیے پولیس کی عدالت میں رپورٹ جمع

ویب ڈیسک
|
14 Jul 2025
کراچی: ڈیفنس تشدد کیس میں پولیس نے مقدمہ ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس میں گذری پولیس نے مقدمہ ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے سی کلاس رپورٹ پیش کی، جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق، متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج نے ملزموں کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج ہوا تھا اور ملزم سلمان فاروقی نے نہ تو اس کے ساتھ اور نہ ہی اس کی بہن سے کوئی بدتمیزی کی۔
دھیرج نے حلف نامہ جمع کرایا کہ وہ مقدمہ آگے نہیں چلانا چاہتا۔ اس حلفیہ بیان کی بنیاد پر جان سے مارنے کی دھمکی سمیت دیگر الزامات ختم کردیے گئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تمام حقائق کی روشنی میں مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کے خلاف گذری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ واقعہ ڈیفنس کے پوش علاقے میں پیش آیا تھا، جہاں کار سے ٹکرانے پر سلمان فاروقی نے موٹرسائیکل سوار دھیرج کو اس کی بہنوں کی موجودگی میں سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
Comments
0 comment