3 hours ago
کراچی: گھروں میں ملازمت کے بہانے چوری کرنے والی دو عادی جرائم پیشہ ماسیاں گرفتار
ویب ڈیسک
|
18 Jul 2026
کراچی کے علاقے جٹ لائن میں بریگیڈ تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ملازمت کے دوران مبینہ طور پر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کی شناخت نوشین اور نور فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزماؤں کے قبضے سے تقریباً 75 لاکھ روپے مالیت کے بانڈز، ایک لوہے کی تجوری اور 87 ہزار روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق ملزمہ نوشین نے چند ماہ قبل ایک شہری کے گھر صفائی کا کام حاصل کیا اور اہل خانہ کا اعتماد جیتنے کے بعد ان کی غیر موجودگی میں مبینہ طور پر چوری کی واردات کی۔ پولیس نے ملزمہ کے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ پہلے بھی جٹ لائن میں زیورات اور نقدی چوری کے ایک مقدمے میں گرفتار ہو چکی ہے۔ دونوں خواتین کے خلاف بریگیڈ اور صدر تھانوں میں مقدمات درج ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments
0 comment