کراچی، گارڈن میں موٹرسائیکل سوار کو کچلنے والے ڈرائیور کی ضمانت منظور

کراچی، گارڈن میں موٹرسائیکل سوار کو کچلنے والے ڈرائیور کی ضمانت منظور

عدالت نے 30 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
کراچی، گارڈن میں موٹرسائیکل سوار کو کچلنے والے ڈرائیور کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک

|

5 Nov 2025

کراچی کی مقامی عدالت نے گارڈن کے علاقے میں شہری کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں ڈمپر ڈرائیور نیاز اللہ کی ضمانت منظور کی۔

ملزم کی جانب سے نذیر اللہ محسود ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مؤکل کے حق میں دلائل دیے جبکہ تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم نیاز اللہ کی 30 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کی تاہم زر ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کی آج رہائی نہیں ہوسکی اور اُسے عدالتی حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کل زر ضمانت جمع کرادی جائے گی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو مشتعل لوگوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے گارڈن کے علاقے میں شاہزیب نامی نوجوان کو کچل دیا تھا۔ ملزم کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!