کراچی، کوچنگ سینیٹر میں بحث کرنے پر ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا
Webdesk
|
3 Mar 2024
کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب ایک دلخراش واقعہ میں ایک استاد نے بحث کرنے پر طالبہ پر تیزاب پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوچنگ سینٹر میں ٹیچر اور طالبہ کے درمیاں بحث ہوئی جو پہلے تکرار اور پھر افتخار نامی ٹیچر نے علیشا پر تشدد کیا۔
افتخار نے اپنے دوست وقار کے ساتھ مل کر طالبہ اور اس کے چچا پر حملے کا منصوبہ بنایا۔
سرٹیفکیٹ کی وصولی پر تنازعہ بھڑک اُٹھا، جس کی وجہ سے ابتدائی تنازعہ شروع ہوا۔ علیشا کے چچا نعمان کی طرف سے درج کرائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق، یہ حملہ پہلے سے سوچا گیا تھا، افتخار نے اپنی جیب سے تیزاب نکالا اور ان پر پھینکا۔
آئی ٹی سنٹر کے اندر طالبہ علیشا پر حملہ کرنے کے بعد ٹیچر کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ علیشا، اپنے دو چچا نعمان اور فیضان کے ساتھ، جو جھگڑے کے دوران جھلس کر زخمی ہوئے، اس وقت سول اسپتال کے برنز وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
اس پرتشدد عمل کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔
Comments
0 comment