کراچی، خواتین سے سرراہ نازیبا حرکات کرنے والا درندہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

کراچی، خواتین سے سرراہ نازیبا حرکات کرنے والا درندہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

ملزم عادی مجرم نکلا، کئی تھانوں میں مقدمات درج ہونے کا انکشاف
کراچی، خواتین سے سرراہ نازیبا حرکات کرنے والا درندہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

شہر قائد میں سرسید پولیس نے راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔۔

تفصیلات کے مطابق سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹرالیون اے میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم اظہرولد اخلاق کوگرفتارکرلیا۔ 

ایس ایچ اوسرسید امام بخش لاشاری کے مطابق گرفتارملزم کوعلاقہ مکینوں کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا، گزشتہ روز بھی وہی ہی کپڑٖے اور جیکٹس پہنچ کر کسی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازبیا حرکات کرنے کے لیے علاقے میں پہنچا توعلاقہ مکینوں نے اسے پہنچان لیا اورگھیرے میں لےلیا اسی دوران پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نیو کراچی کا رہائشی اور کپڑوں کی کٹکنگ کا کام کرتا تھا، دوران تفتیش اُس نے متعدد خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کا اعتراف بھی کیا جبکہ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے جس کے خلاف سرسید میں دو جبکہ نیو کراچی سمیت دیگر تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!