18 hours ago
کراچی: سوشل میڈیا پر قومی پرچم کی بے حرمتی کرنیوالا ملزم گرفتار

Webdesk
|
17 Aug 2025
کراچی: پولیس نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی سے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران ملزم نعمان کو گرفتار کیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے 13 اگست کو ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی تھی، ملزم باجوڑ کا رہائشی ہے اور لیاری میں مقیم تھا۔
پولیس حکام نے بتایاکہ ملزم نے 13 اگست کو سوشل میڈیا پر قومی پرچم کی بے حرمتی کی ویڈیو وائرل کی تھی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی عارف عزیز نے مزید بتایا کہ ملزم نے گرفتاری کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ لی مارکیٹ کا رہائشی اور بنیان کا ٹھیلا لگاتا ہے اور اس نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہیں کرے گا۔
Comments
0 comment