1 hour ago
کراچی کے علاقے عزیز آباد سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
ملزم سے جعلی پولیس کارڈ، پولیس جیکٹ اور موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔
Webdesk
|
1 Feb 2026
کراچی: عزیزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو پولیس کے نام پر ڈرا دھمکا کر لوٹنے میں ملوث ہے، جعلی پولیس اہلکار شوکت کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق فرار ملزمان کے نام عارف کمانڈو اور سلیم معلوم ہوئے ہیں، گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزم سے جعلی پولیس کارڈ، پولیس جیکٹ اور موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment