1 hour ago
کراچی کے کلینک میں سگریٹ کی وجہ سے آتشزدگی، ڈاکٹر جاں بحق
ویب ڈیسک
|
28 Jan 2026
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 کے نجی کلینک میں لگنے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 13 کے ایک فلیٹ کے نیچے بنے احمد کلینک سے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ریسکیو حکام وقوعہ پر پہنچے۔
ریسکیو کا عمل شروع کیا تو کلینک کے اندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
متوفی کی شناخت ڈاکٹر عثمان کے نام سے ہوئی جو ڈاکٹر احمد کے والد بتائے جاتے ہیں جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر سگریٹ کی وجہ سے یہ آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عثمان سگریٹ پیتے ہوئے سو گئے تھے جو ان کے ہاتھ سے قالین پر گری اور پھر انگارے بننے کے بعد یہ آگ کی صورت میں کلینک میں پھیل گئے۔
ریسکیو رضاکاروں نے ڈاکٹر عثمان کی میت کو ضابطے کی کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے متوفی کی اچانک موت پر اہل خانہ انتہائی غم کی کیفیت میں ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف اور سوگواری کی فضا چھائی ہوئی ہے۔
Comments
0 comment