کراچی میں 20 سالہ لڑکی کا اندوہناک قتل، سرعام گولیاں مار دی گئیں

کراچی میں 20 سالہ لڑکی کا اندوہناک قتل، سرعام گولیاں مار دی گئیں

اونگی ٹاؤن نمبر 3 میں واقعہ پیش آیا
کراچی میں 20 سالہ لڑکی کا اندوہناک قتل، سرعام گولیاں مار دی گئیں

ویب ڈیسک

|

8 Jan 2025

شہر قائد میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل پر اپنے ساتھ لانے والی لڑکی کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر زید ایم سی آفس کے سامنے گلی میں واقع گرلز کالج کے عقیب میں حنیفیہ مسجد کے قریب فائرنگ سے 20 سالہ خاتون جاں بحق ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو موٹرسائیکل سوار بٹھا کر لائے اور سر میں دو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، اس کے بعد لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ 

مقتولہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، واقعے کی اطلاع ملنے پولیس کی بھاری نفری  موقع پر پہنچ گئی جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو افراد خاتون کو موٹرسائیکل پرخود بٹھا کر لائے تھے۔ ملزمان نےخاتون کو موٹرسائیکل سے اتار کر سرمیں دو گولیاں مار کے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کو موقع سےنائن ایم ایم پستول کے دو خول ملے ہیں ، کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں ، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت کا عمل جاری ہے ، ایس ایچ او مومن آباد سب انسپکٹر شہباز نے بتایا کہ واقعے کے وقت پوری گلی لائٹ  نہ ہونے کے باعث بلیک آؤٹ کا منظر پیش کر رہی تھے۔

علاقے میں ایک کیمرہ لگا وہ بھی خراب ہے ابتدائی طور پر لوگوں نے زبانی کچھ باتیں بتائی تھیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں ، قانونی طور پر علاقے میں درجنوں مکینوں کی موجودگی کے باوجود پولیس کو کوئی بھی بیان دینے کے لیے تیار نہیں ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!