2 hours ago
کراچی میں بوڑھے شوہر نے ہمبستری سے انکار پر 58 سالہ بیوی کو قتل کردیا
ویب ڈیسک
|
4 Jun 2026
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نمبر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں شوہر نے ہمبستری سے انکار پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور خود تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم علی اصغر ولد اکبر علی تھانے آیا اور قتل کی اطلاع دی،اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کرپولیس نے مقتولہ کی لاش برآمد کی،جس کی شناخت عاصمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے ذاتی رنجش کی بنا پر بیوی کے سر پر لوہے کی راڈ کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتارا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ چار بچوں (دو بیٹوں اور دو بیٹیوں) کی ماں تھی اور واقعے کے وقت گھر میں کوئی دوسرا فرد موجود نہیں تھا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments
0 comment