کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل

پولیس حکام کے جرائم میں کمی کے دعوئوں کے باوجود رواں سال مسلح ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم شہریوں کی تعداد 100 ہوگئی۔
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل

Webdesk

|

11 Nov 2024

کراچی : شہر قائد میں مسلح لیٹروں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر تین بچوں کے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے جرائم میں کمی کے دعوئوں کے باوجود رواں سال مسلح ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم شہریوں کی تعداد 100 ہوگئی۔

پیرکی علی الصبح پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون نمبر چار ہزارہ چوک کے قریب ڈاکووں کی فارنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، مقتول کی شناخت 45 سال فیاض احمد ولد صاحب زادہ کے نام سے کی گئی جو اورنگی ٹاون ہزارہ چوک جاپانی بلڈنگ کے قریب کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔

ایس ایچ او پیرآباد امتیاز میر نے بتایا کہ مقتول فیاض احمد سائٹ ایریا کی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول گھر سے نکل کر فیکٹری جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح  ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی۔

 مقتول نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی چلا دی، فائرنگ کے بعد ملزمان لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے۔جاے وقوع سے پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے، قانونی کارروای کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مقتول فیاض احمد کے بڑے بھائی نے بتایا کہ انہیں بھائی کے قتل کی اطلاع صبح ساڑھے 6 بجے ملی تھی، تدفین کے بعد قانونی کارروائی کریں گے اور جو بھی اس واقعے میں ملوث ہوا اسے سخت سزا دلوائیں گے، انہوں نے بتایا کہ علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں اور اس سے قبل بھی کئی وارداتیں رونما ہوچکی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!